اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے سرکاری تحویل سے فرار ہونے کی تصدیق کردی۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال پر وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے بارے میں جو خبر آرہی ہے، میں نے بھی پڑھی ہے اور وہ صحیح ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو پتا چلا ہے تو خبر کو صحیح کہہ رہے ہیں،بہت کچھ کر رہے ہیں اور ہمیں اچھی خبر ملے گی۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے مبینہ آڈیو ٹیپ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 11 جنوری 2020 سے ‘پاکستانی سیکیورٹی اتھارٹیز کی حراست سے فرار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان مبینہ طور پر سرکاری تحویل سے فرار