لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے سے عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور 152800 نقدی برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت نوید خان، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس، محمد سیف،حسین، اسماعیل اور اخوان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قومی باکسر قتل
حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 08 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 7751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔