جامعہ ہری پور میں مبینہ طورپر جعلی بھرتی ایسوسی ایٹ پروفیسر کیخلاف انکوائری شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ ہری پور میں مبینہ طورپر جعلی بھرتی ایسوسی ایٹ پروفیسر کیخلاف انکوائری شروع
جامعہ ہری پور میں مبینہ طورپر جعلی بھرتی ایسوسی ایٹ پروفیسر کیخلاف انکوائری شروع

کراچی: ایم ایم نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے انکوائری شروع کردی ہے، جامعہ ہری پور میں سابق رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود یوسف زئی اور وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کی جانب سے ایسے شخص کو بھرتی کیا گیا تھا جس کے پا س متعلقہ تجربہ نہیں تھا جب کہ جعل سازی کرکے اس کو جامعہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بھرتی کیا گیا تھا۔

گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختون خواہ کے سیکشن افسر آصف اقبال کی جانب سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کے نام لکھے گئے لیٹر نمبر No.SO-1/7-1/GS/2021/6194/97میں لکھا گیا ہے کہ ہری پور یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر جعل سازی اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر اکرام الدین پر متعلقہ اتھارٹی نے GITٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکرام الدین کی جعل سازی کی نشاندہی کرنے والے ہری پور کے اخترزمان ہیں جن کی کاپی بھی ساتھ لگائی جارہی ہے،لیٹر میں وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی سے ان کی رائے اوران کے تبصرے کے علاوہ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کریں اور 4فروری تک ہمیں یہ سب چیزیں لازمی بھیج دیں تاکہ ہم متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیں۔

مذکورہ لیٹر کی کاپی شکایت کنندہ کے علاوہ وائس چانسلر انوار الحسن گیلانی،پرنسل سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختون خواہ، پرسنل سیکرٹری برائے پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ہاؤس کو بھیجی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ ہری پور جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ڈاکٹر اکرام الدین کو بھرتی کرنے کا انکشاف

واضح رہے کہ ایم ایم نیوز نے12جنوری کورپورٹ شائع کی تھی جس میں  انکشاف کیا گیا تھا کہ جامعہ ہری پور میں ایسے شخص کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریڈ 18 پر لیکچرر بھرتی کیا گیا، جو اب سلیکشن بورڈ کے ذریعے گریڈ 20 پر ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گیا ہے، جس نے جعل سازی کرتے ہوتے پشاور یونیورسٹی میں گریڈ 17 کی ملازمت کے تجربہ کا جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھاجس کی فرضی انکوائری کرکے اس کو نمٹا دیا گیا تھا۔

Related Posts