اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی انکوائری شروع
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی انکوائری شروع

کراچی: اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے کا تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کراچی جھامنداس راٹھی غیر قانونی طور پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اوراختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے فنڈز میں اربوں روپے کے خردبرد میں ملوث ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ جھامنداس راٹھی نے سرکاری فنڈز میں خردبرد کرکے غیر قانونی اثاثے بھی بنائے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے جھامنداس راٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے۔

اس نوٹس میں جھامنداس راٹھی سے گریڈ 9سے لیکر گریڈ 19 تک ترقی کی تمام دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ انکے تمام فیملی ممبرز کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن کے انچار ج انکوائری سیل کے جاری کردہ لیٹر نمبر INCHARGE/C.C/E&ACE/701/2021 کے مطابق جھامنداس راٹھی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ووکیشنل ٹیچر گریڈ 9کی بھرتی، ترقی سے ریجنل ڈائریکٹر بننے تک کا ریکارڈ لیکر آئیں۔

اینٹی کرپشن کے انچار ج انکوائری سیل کے جاری کردہ لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جھامنداس راٹھی موجودہ عہدے کے اختیارات کی کاپی، بیورو آف کیری کلم اور ایکسٹنشن ونگ میں گریڈ 17کی ترقیوں کی تفصیلات بھی لیکر آئیں۔

مزید پڑھیں: لیاری یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں کے بعد ترقیوں کی تیاریاں کر لی گئیں

لیٹر میں مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ انہوں نے اپنے جو اثاثے ظاہر کرتے ہوئے ڈیکلیئریشن جمع کرایا ہے اس کی تفصیلات بھی لیکر آئیں، اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹ، اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرائیں، مذکورہ لیٹر کی کاپی سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

Related Posts