کراچی کے بے گناہ عوام تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نشانہ بن رہے ہیں۔تحریکِ انصاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے بے گناہ عوام تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نشانہ بن رہے ہیں۔تحریکِ انصاف
کراچی کے بے گناہ عوام تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نشانہ بن رہے ہیں۔تحریکِ انصاف

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف شہرِ قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر چپ نہ رہ سکی، پی ٹی آئی کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بے گناہ عوام نشانہ بن رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے رہنما و  رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج  گھمن نے کہا کہ شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ جن سرکاری افسران نے قبضے کروائے، سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بے گناہ عوام کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ 

پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے فرائض کی نشاندہی کرتے ہوئے  رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ کسی کا گھر گرانے سے پہلے متبادل گھر فراہم کرنا  سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن آئی جی سندھ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سے ناراض ہو گئے۔

 ٹوئٹر پر تین روز قبل  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ آئی جی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب میں جو ہوا، وہی کیا جائے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف آئی جی سندھ کے معاملے پر صوبائی حکومت سے ناراض

Related Posts