صلاح الدین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صلاح الدین کی موت تشددسےہوئی ،فارنزک رپورٹ میں انکشاف
رحیم یارخان میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہواہےکہ ان کی موت تشدد کی وجہ سےہوئی تھی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رحیم یار خان میں پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس پرتشددکیا گیاتھااور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے جن کی پیمائش 3.4سینٹی میٹر،4.5سینٹی میٹر اور 0.5سینٹی میٹر ہے۔

صلاح الدین کی گردن، کہنی، دائیں گھٹنے، دائیں کندھے، ہاتھ اور دائیں ٹانگ پر بھی تشدد کے نشانات موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی دائیں آنکھ کے نزدیک بھی تشدد کانشان پایا گیا جب کہ کھوپڑی، سینہ اور دل درست حالت میں پائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے باوجود صلاح الدین کی موت کے اسباب جاننے کے لیے فرنزک لیبارٹری کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے گا۔

یاد رہے دو دن قبل صلاح الدین ” اے ٹی ایم” سے چوری کرنے کے بعد پکڑا گیا تھا. تفشیش پر پتہ چلا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور اس کی بازو پر اس کے گھر کا پتہ واضح ثبوت تھا. ابتدائی طور پر پولیس نےدعوی کیا تھا کہ صلاح الدین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

Related Posts