ایک سال کے دوران مہنگائی کے اعدادوشمارجاری، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ
ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی ادارہ شماریات نے موجودہ حکومت کے پہلےسال میں مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردیے،جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا، مہنگائی میں اضافے کی سالانہ شرح10.49 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹے کے تھیلے پر39روپے،چائے کی پتی کی قیمت میں 16 روپے، یوٹیلٹی اسٹور پرچینی7روپے، برائلر مرغی61، چائے کی پتی16،آلو7، پیاز23، دودھ دہی7، دال مونگ کی قیمت میں 57 روپے فی کلواضافہ ریکارڈہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں شہری علاقوں میں ٹماٹر 37.47 فیصد، پیاز32.31فیصد دیگر سبزیاں12.84 فیصد مہنگی ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ انڈے 9.76 فیصد، آلو 6.21فیصد کوکنگ آئل 4.68 فیصد ،چینی3.78فیصد، دال مسور2.54فیصدمہنگی ہوئی،دستاویزکےمطابق حکومت کے پہلےسال میں لہسن 133روپےفی کلواورتازہ دودھ دھی7، 7 روپے فی کلو مہنگے ہوئےجبکہ پیاز23روپےاورآلو7روپےفی کلومہنگےہوئےجبکہ 200گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 16روپےاضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا تھا کہ مہنگائی جانچنے کے فارمولے کی بنیاد 8-2007 کے بجائے 16-2015کر دی گئی ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پرائس ایکٹوٹی میں 3بار ملاقات کی اور اپنی تجاویز دیں، ادارہ شماریات کی گورنر کونسل کو بھی وقتا فوقتا بریفنگ دیتے رہے، 10برس بعد ہاؤس ہولڈ سروے میں کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

سال 16-2015 کے نئے بیس میں آئی ایم ایف کی سفارشات کو بھی شامل کیا گیا۔ بہرہ ور جان نے کہا نئے بیس میں عالمی معیارات کو پورا کرنا تھا، نئی بنیاد میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ پہلی بار دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، اب دیہی، شہری اور قومی مہنگائی کا ڈیٹا بنائیں گے۔ 

Related Posts