اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔
بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں۔
مزید پڑھیں :ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں ،کراچی کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے ، اسد عمر