ملک میں مہنگائی لفظوں میں کم، عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation Decreases on Paper, But No Relief for Public: Mahmood Moulvi

کراچی: سینئر سیاسی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی تو ہوئی ہے، لیکن عام عوام کو اس کے فوائد کہیں نظر نہیں آ رہے۔

محمود مولوی نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آئے سیاسی و سماجی رہنماوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی صرف کاغذی کارکردگی تک محدود ہے، کیونکہ بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔

محمود مولوی کا یونان کشتی حادثے پر اظہار افسوس، موثر اقدامات پر زور

آٹا، چینی، گھی اور دالوں جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں اب بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے، لیکن یہ اثر عام عوام تک منتقل نہیں ہوا۔

محمود مولوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے دباوکو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس اور کم آمدنی والے طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور طویل مدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی پالیسیاں بہتر نہ کرے تو عوام کا اعتماد مزید کم ہو جائے گا، جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Posts