ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے Infinix اورFree Fire کے مابین معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے Infinix اورFree Fire کے مابین معاہدہ
ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے Infinix اورFree Fire کے مابین معاہدہ

لاہور:اسمارٹ فون کے معروف برانڈInfinix نے عالمی سطح پر مقبول ڈیجیٹل گیمنگ پلیٹ فارمFree Fireکے ساتھ شراکت قائم کر لی۔ اس تعاون سے پاکستانی نوجوانوں میں ای سپورٹس کو فروغ ملے گا، کیونکہ دنیا بھر کے نوجوان جوش و خروش سے اس دلچسپ تفریحی سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں۔

ا ی سپورٹس اب پوری دنیا کے لوگوں کے لئے معاشرتی و معاشی مواقع پیدا کررہا ہے کیونکہ اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ ہماری طرز زندگی میں مزید مرکزی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

دو انتہائی جدید کاروباری اداروں – Infinix اور ’Free Fire‘ پاکستان کے سب سے بڑے ای سپورٹس ٹورنامنٹ -‘فری فائر پاکستان لیگ’(ایف ایف پی ایل) کے سیزن -2 کا انعقاد کریں گے۔ 26 جولائی، 2021 سے شروع ہونے والے اس پُرجوش مقابلہ کو جیتنے کے لئے ایک ملین روپے کے انعامی پول کااعلان کیا گیا ہے، جب کہ فاتح ٹیم کو میکسیکو میں، ‘گیرینا فری فائر ورلڈ سیریز’ میں بھی مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ایف ایف پی ایل سیزن -2 نوجوان گیمرز کو اپنی پہچان حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، 500 سے زائد انتہائی ہنر مند ٹیمیں 6 مختلف شہروں: کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے 36 ٹیمیں رجسٹریشن کریں گی۔ ٹورنامنٹ 4 مرحلوں میں تقسیم ہے، جس کا اختتام 10 اکتوبر 2021 کو گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوگا۔

Infinix اورFree Fire کے مابین اس شراکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے،Infinix پاکستان کے سی ای او – مسٹرJoe Hu نے کہا کہ: ”اس طرح کی شراکت داری کے ذریعےInfinix کا مقصد پاکستان کی شاندار نئی نسل کو آگے آنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ای سپورٹس کو پاکستان میں لا کر نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کورہنمائی فراہم کرنا ہے۔”

یہ معاشرتی اقدام پاکستانی آبادی کے مابین مسابقتی جذبے کو فروغ دینے میں آگے بڑھے گا، جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ پورے ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے پھیلاؤ کو بھی یقینی بنائے گا۔

Free Fire نے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور نو جوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو ثابت کرنے، زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے اور اپنی قوم کو فخر دلانے کے لئے حوصلہ افزائی کے لیے دلچسپ پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ ایف ایف پی ایل جیسے ٹورنامنٹ عالمی سطح پر مسابقتی اور ترقی پسند معاشرے کی حیثیت سے پاکستان کا ایک مثبت امیج بنانے میں مدد فراہم کرریں گے۔

Related Posts