ٓکراچی:ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کو شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) ٹاپ 25 پرفارمنگ کمپنیز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مسٹر علی اصغر جمالی، سی ای او انڈس موٹر نے وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ہفتے کراچی میں گورنر ہائوس میں منعقدہ (PSX) ایوارڈ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ وصول کیا۔
پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ تمام صنعتوں میں ٹاپ کمپنیوں کی اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے، ڈیوڈنڈ، پے آئوٹ، کیپٹل ایفی شینسی، منافع، حصص کی آزادانہ خرید و فروخت، کارپوریٹ گورننس اور سرمایہ کارانہ تعلقات کے جامع معیارات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی اصغر جمالی نے کہا کہ پی ایس ایکس ایوارڈ کارپوریٹ شعبے کی کارکردگی کے اعتراف کے حوالے سے پاکستان کا ایک بڑا ایوارڈ ہے۔
مزید پڑھیں:2020ملکی ترقی، خوشحالی اور مشکلات سے نجات کا سال ہوگا، وزیراعظم عمران خان