خاتون جہاز میں سفر کے دوران جنسی زیادتی کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون جہاز میں سفر کے دوران جنسی زیادتی کا شکار
خاتون جہاز میں سفر کے دوران جنسی زیادتی کا شکار

بھارت میں خواتین کو دوران پرواز جہازوں میں امان حاصل نہیں، جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی سے گوہاٹی جانے والی ’انڈیا گو‘ کی پرواز میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

خاتون نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب رات کے وقت جہاز میں ڈم لائٹز روشن کی گئیں تو اس وقت متعلقہ شخص نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ فلائٹ کے دوران سو رہی تھی، جب اس کی آنکھ کھلی تو دونوں سیٹوں کے درمیان میں موجود آرم ریسٹ اٹھا ہوا پایا۔

خاتون نے سونے کا بہانہ کیا مگر اس شخص نے ایک بار پھر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے فوری طور پر خاتون نے فوری طور پر کیبن کریو کو بلا لیا۔

مزید پڑھیں:سنگاپور، ایئر چائنہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

اطلاعات کے مطابق خاتون کی شکایت پر متعلقہ شخص کو گوہاٹی ائیر پورٹ پر حراست میں لیکر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔خاتون کی شکایت پر متعلقہ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts