قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے 2 ملعونوں پر فرد جرم عائد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو الجزیرہ

گزشتہ برس اسکینڈے نیوین ملک سویڈن میں ایک عراقی نژان ملحد سابق مسیحی بدبخت شخص نے کئی بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا تھا، اب اس شخص سمیت دو افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نجی چینل جیو نے عرب میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سویڈش پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ملعون سلوان مومیکا اور ملعون سلوان نجم نے 4 مرتبہ کسی نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال کا مظاہرہ کیا۔

سویڈن میں قرآن کی بد ترین بے حرمتی کرنے والا ملعون عراقی ملحد نکلا

دونوں ملزمان پر عائد فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے قرآن کی بے حرمتی کی، اسے نذر آتش کیا اور  مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔

سینیئر پراسیکیوٹر آینا ہینکو کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پر  چار مواقع پر ایسے بیانات دینے اور قرآن کے ساتھ ایسا سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کی وجہ سے ان کی  توہین کرنا تھا۔

آینا ہینکو  نے کہا کہ ان کی رائے میں دونوں ملزمان کے بیانات اور ان کا عمل نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال کی دفعات کے تحت آتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ یہ مقدمہ عدالت میں چلایا جائے۔

Related Posts