وزیر اعظم جلد پٹرول سستا کردیں گے، حمزہ شہباز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دینگے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیاتھا، سابق حکومت کے چار برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، معیشت کو بربادکر کے رکھ دیاگیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجودسستے آٹے کی فراہمی پر200ارب روپے کی سبسڈی دی، مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے، آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا، میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی، اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے پانچ کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف آنیوالے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دینگے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو،اس نے اپنے دور میں لوٹ کسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، فتنہ خان اوراس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔

Related Posts