اسپیکربھارتی لوک سبھا کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارت آنے کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India’s Lok Sabha speaker invites Senate chairman Sanjrani to attend PAC celebrations

نئی دہلی/ اسلام آباد:بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے نام خط لکھا ہے جس میں اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

خط میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں آپ شرکت کریں، ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارت کی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں۔

مزید پڑھیں:
کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوچندی گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی، تقریبات کا افتتاح 4 دسمبر کو بھارت کے صدر رام ناتھ کوند کریں گے اور تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے۔

Related Posts