بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 3 نوجوان شہید کردیئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 3 نوجوان شہید کردیئے
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 3 نوجوان شہید کردیئے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں ترال کے علاقے منڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ، راجوری اوردیگر علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سوپور میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لے۔

انہوں نے کہاکہ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی استعمار نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ظلم وتشدد کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری اور خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ صدر بائیڈن کی زیر قیادت امریکی انتظامیہ کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی تناظر میں حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related Posts