بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی وکیل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی وکیل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی وکیل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی قونصلر (وکیل) مقرر کرنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جبکہ 3 عدالتی معاونین میں سے دو نے معاونت سے انکار کیا۔

عدالتی معاون مخدوم علی خان کے ساتھ ساتھ عابد حسین نے بھی عدالتی معاونت سے خرابئ صحت کا عذر پیش کرتے ہوئے انکار کردیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

عدالت نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کی روشنی میں جن 3 معاونین کو معاونت کا حکم دیا تھا، ان میں سے حامد خان سے معاونت متوقع ہے۔ عدلت کے مطابق کلبھوشن کیلئے 2 بار نوٹس بھیجے گئے، بھارتی سفارت خانے سے جواب نہیں ملا۔

کلبھوشن کے متعلق عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران حکومت کو حکم دیا تھا کہ بھارت سے رابطہ کیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے تھے کہ بھارت کو موقع دینا فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے۔

قبل ازیں وزارتِ قانون خود بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے قونصلر یا قانونی نمائندے کے تعین کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی اور معزز عدالت سے درخواست کی گئی کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے تحت پاکستان کی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے حکم دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نے درج نہیں کرایا۔لاہور پولیس

Related Posts