بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 8 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری نے نریندر مودی کو بھی دکھی کردیا
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری نے نریندر مودی کو بھی دکھی کردیا

نئی دہلی:بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی جبکہ اس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہیاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کیلیے پوری تیاری کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Related Posts