بھارتی جارحیت، پاک فوج کا کامیاب ردِ عمل، ابھی نندن کی گرفتاری اور سرپرائز ڈے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جارحیت، پاک فوج کا کامیاب ردِ عمل، ابھی نندن کی گرفتاری اور سرپرائز ڈے
بھارتی جارحیت، پاک فوج کا کامیاب ردِ عمل، ابھی نندن کی گرفتاری اور سرپرائز ڈے

آج سے ٹھیک 2 سال قبل دشمن نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا اور اپنے طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود میں ناپاک ارادوں کی تکمیل کیلئے بھیج دیا جس پر پاک فوج نے کامیاب ردِ عمل دیا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا نام دیا۔

کسی بھی دو ممالک بالخصوص پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ تھا جب پاک فوج نے گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی بھرپور مہمان نوازی کی، اسے چائے پلائی اور ابھی نندن کی زبان سے ادا کیے گئے فنٹاسٹک ٹی کے الفاظ عالمی میڈیا کو سنائے۔

آگے چل کر پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا جس سے اِس حقیقت کی اہمیت پر مہرِ تصدیق ثبت ہوگئی کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور آج انہی تمام واقعات کی یادگار کے طور پر سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے۔ آئیے سرپرائز ڈے کی اہمیت اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور آئی ایس پی آر کا گیت 

پاک فوج نے مادرِ وطن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 27 فروری 2019ء کے روز 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور تباہ شدہ طیارے مگ 21 بائسن کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا جسے مقامی آبادی تشدد کا نشانہ بنانے والی تھی۔

ابھی نندن ورتمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، اگلے سال آئی ایس پی آر نے پاکستانی شاہینوں کی بہادری کی یاد میں ایک گانا ریلیز کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت اتنا خوفزدہ ہوا کہ بھارتی فوج نے گھبراہٹ میں اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا جس سے دشمن کامزید نقصان ہوا۔

جذبۂ خیر سگالی اور ابھی نندن کی حوالگی 

تقریبا ًدو روز تک ابھی نندن کی خاطر داری کے بعد پاکستان نے 28 فروری اور یکم مارچ 2019ء کی درمیانی شب پونے نو بجے واہگہ بارڈر پر پاک بھارت واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

حیرت انگیز طور پر اس موقعے پر بھارتی فوجیوں نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سلیوٹ بھی نہیں کیا۔ 28 فروری 2019ء کے روز وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے خود ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی سفری دستاویزات مکمل کیں۔ ہائی کمیشن کے ائیر اتاشی گروپ کیپٹن، ابھی نندن کو ساتھ لے کر گئے۔ مزید حیرت کی بات یہ ہوئی کہ بھارت نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارے جانے کی تقریب منسوخ کردی تاہم پاکستان نے معمول کے مطابق تقریب کا انعقاد کیا۔ 

ابھی نندن کا بیان 

گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن نے 28 فروری 2019ء کے روز کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں جو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ میں نشانہ بنانے کیلئے ہدف کی تلاش میں تھا کہ اسی دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو ٹارگٹ کیا اور پھر مجھے طیارہ چھوڑ کر زمین پر اترنا پڑا۔

ونگ کمانڈر ابھی نندن نے کہا کہ میرا پیراشوٹ کھل گیا اور میں نیچے گر گیا، میرے پاس پستول تھی اور اردگرد بہت سے لوگ جمع ہو چکے تھے۔ مشتعل افراد نے مجھے مارنے کی کوشش کی مگر پاک فوج نے مجھے ان سے بچا لیا۔ مشتعل افراد کنٹرول کر لیے گئے۔

ابھی نندن نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مجھے یونٹ لے گئے اور ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ ہسپتال میں بھی علاج کیا گیا۔ پاک فوج پروفیشنل ہے جن کے رویے سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ بھارتی میڈیا چھوٹی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جس کا مقصد عوام کی نفرت میں اضافہ کرنا اور انہیں پاکستان کے خلاف ورغلانا ہے۔ 

رہائی کے بعد اشتعال انگیزی 

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جوں کی توں رہی کیونکہ یکم مارچ 2019ء کے روز بھی بھارت نے ایل او سی پر شدید گولہ باری کی جس سے 1 پاکستانی شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر لائن آف کنٹرول کے 3 مقامات پر پاکستان کی شہری آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ نکیال سیکٹر پر گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ کھوئی رٹہ، سماہنی، تتہ پانی اور درہ شیخان پر بھی گولہ باری کی گئی جس میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ 

بے بنیاد پراپیگنڈہ اور خود بھارت کا ردِ عمل

مدھیا پردیش ایک بھارتی ریاست ہے جس کے سابق وزیرِ اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے مارچ 2019ء میں وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کی رہائی عمران خان کا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔

خود بھارتی حکومت کے وزیر سرندرا جیت سنگھ نے بالا کوٹ میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ فضائیہ کی کارروائی میں پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا 300 افراد کی ہلاکتوں کو دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نریندر مودی حکومت نے اس کی تصاویر اور ثبوت فراہم کرنے کی زحمت نہیں کی۔ وزیرِ اعلیٰ نئی دہلی اروند کیجری وال نے بھی کہا کہ لوک سبھا کی 300 سیٹس کیلئے کتنے بھارتی جوان اور فوجیوں کو مروایا جائے گا؟ 

مجسمے کی تنصیب 

پاک فضائیہ نے نومبر 2019ء میں پی اے ایف میوزیم کراچی میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا مجسمہ نصب کیا اور ابھی نندن کے نام سے ایک گیلری بھی قائم کردی گئی جس کا افتتاح ائیر چیف نے 6 نومبر 2019ء کے روز کیا۔

عوام کی دلچسپی کیلئے پی اے ایف میوزیم میں ابھی نندن گیلری کھول دی گئی جہاں ابھی نندن کا مجسمہ، اس کے زیرِ استعمال نقشے، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصوں اور دیگر سامان کے علاوہ تباہ شدہ بھارتی فضائیہ کے جہاز کی باقیات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ 

سرپرائز ڈے، سوشل میڈیا اور نیا گیت 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیپی سرپرائز ڈے انڈیا آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق مختلف میمز شیئر کرنا بھی ٹرینڈ کا حصہ ہے۔

پاکستان ائیر فورس نے آج نیا ملی نغمہ صدائے پاکستان بھی جاری کیا ہے جو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیا گیا۔ یہ گیت پاکستانی گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے۔ 

 

Related Posts