مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 121ویں روزبھی خوف ودہشت کا ماحول برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir IOK
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 121ویں روزبھی خوف ودہشت کا ماحول برقرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور سخت پابندیوں کی وجہ سے منگل کو مسلسل121ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پایا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں۔

محصورزدہ وادی کشمیر میں لوگوں نے 5اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے۔

کشمیری تحریک آزادی کو جاری رکھتے ہوئے اپنی دکانیں بطور احتجاج چند گھنٹوں کے سوا نہیں کھول رہے اور سکولوں اور دفاتر میں نہیں جاتے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 4ماہ کے دوران 38کشمیری شہید ہوئے

ایک رپورٹ کے مطابق جموں میں زیر تعلیم مسلم اکثریتی علاقے کرگل کے طلباء کو محسوس ہورہا ہے کہ بھارت ان کے جذبات کو مجروح کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کرگل کے طلباء کی اکثریت بی جے پی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کے خاتمے سے ناخوش ہے اور جموں وکشمیر کودو حصوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کو ان کی مسلم شناخت کے لیے نقصاندہ سمجھتی ہے۔

Related Posts