تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا نکلا، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا نکلا، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ناکام
تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا نکلا، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ناکام

اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے 2 سال پرانی خبر دکھا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی جو ناکام ہوگئی جبکہ جھوٹے پراپیگنڈے میں دکھایا گیا نام نہاد پاکستانی طیارہ دراصل امریکا سے تعلق رکھتا ہے جو واقعی تباہ ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کے ہندوتوا نظرئیے کے تحت بھارتی میڈیا مسلسل آر ایس ایس کی چاپلوسی میں مصروف ہے۔ امریکا میں مشق کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا تعلق پاکستان سے جوڑ کر قوم کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔

بھارتی میڈیا نے جعلی خبر چلا کر پروپیگنڈہ کیا کہ پاکستان کا جنگی طیارہ افغانستان کی وادئ پنجشیر میں گر کر تباہ ہوا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی مقصود تھی، تاہم تباہ ہونے والا طیارہ امریکی نکلا جس سے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ہمسایہ ملک بھارت کے میڈیا کی جاری کردہ تصویر میں دکھایا گیا طیارہ پنجشیر کی بجائے امریکی ریاست ایریزونا میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کی تباہی کا مقام جان بوجھ کر غلط بتایا گیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے۔

افغانستان کی وادئ پنجشیر کا نام گزشتہ ماہ اگست 2021 کے بعد پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی خبروں کی زینت بنا جبکہ امریکی طیارہ ایریزونا میں 2018ء میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا پراپیگنڈہ کرنے کیلئے صحافت کے اصول بھی بھول گیا۔

میڈیا نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے عوام کو بھی جھوٹی خبر چلا کر گمراہ کرنا چاہا، تاہم پاکستانی صحافی برادری کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کا پرچار نیا نہیں ہے جس کی مدد سے پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

Related Posts