نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان کے خلاف آصف علی شاندار بیٹنگ اور بابراعظم کی کپتانی کا بھارتی میڈیا ان کا معترف ہو گیا۔
بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کپتان بابراعظم سے لے کر آصف علی تک سب بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کر کے دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے اوپنرز اپنا طے شدہ رول نبھاتے ہیں، آصف علی اہم موقع پر اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے میچ جتوا دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آصف علی کے دھواں دھارچھکے، پاکستان نے افغانستان کو بھی شکست دیدی