مقبوضہ کشمیر: بھارت مظلوموں کی آواز دبانے میں ناکام ہوگیا۔میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر: بھارت مظلوموں کی آواز دبانے میں ناکام ہوگیا۔میجر جنرل آصف غفور
مقبوضہ کشمیر: بھارت مظلوموں کی آواز دبانے میں ناکام ہوگیا۔میجر جنرل آصف غفور

ترجمان پاک فوج و ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی مودی حکومت مظلوموں کی آواز دبانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی توانا آواز دبانے کی جو بھی کوششیں کیں، ناکامی ان کا مقدر بنی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ مواصلات اور مسلسل کرفیو نافذ رکھا گیا، پھر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھارت میں جاری ملک گیر مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازیں  20 کروڑمسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ذریعے پورے بھارت میں گونج رہی ہیں۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1209580088892829698

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں   کرسمس کے موقعے پر بھی بھارت کی نریندر مودی حکومت نے  اپنی ہندوتوا پالیسی جاری رکھتے ہوئے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔وادی میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن آج 143ویں روز میں داخل ہوگیا۔ 

مودی حکومت کے تحت نافذ تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے دوران  آمدورفت، نقل و حمل اور دیگر پابندیوں کے نتیجے میں  مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ 

 پابندیوں کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کو وادی میں جاری سخت سردی اور برف باری کا سامنا ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔ 

  مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 143واں روز

Related Posts