بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر احتجاج
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر احتجاج

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے آج ایل او سی فائرنگ کے معاملے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور پاکستان کے دو بزرگ شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے گزشتہ روز تتا پانی سیکٹر میں 75 سالہ لعل محمد اور 61 سالہ حسن دین کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے دفترِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مختلف قسم کے اسلحے، توپ خانے، مارٹر گولوں اور راکٹوں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کر رہا ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت شہری آبادی پر گولہ باری اور راکٹ حملوں سے اجتناب کرے اور بلا اشتعال فائرنگ سے باز رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی  جس سے  دو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد  زخمی ہونے  کے ساتھ ساتھ بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیئے: بھارت کی آبی اشتعال انگیزی سے پاکستان کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

Related Posts