ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول بالی ووڈ ہیروئن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کے ساتھ رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے تاہم کافی عرصےکی ملاقاتوں کے بعد کرکٹر اور اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور رواں سال سردیوں میں دونوں کی شادی ہوگی۔
مزید برآں شادی کی تاریخ اور مقام فی الحال طے نہیں پایا ہے جبکہ یہ شادی جنوبی ہندوستان کی کلچر کے مطابق ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل