بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Cricket Team Withdraws from Upcoming Blind T20 World Cup

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جو پاکستان 23 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد کرے گا۔

انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیلیندر یادو نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو وزارت خارجہ سے اجازت نہیں ملی۔

اگرچہ ٹیم کو اسپورٹس منسٹری سے این او سی مل چکا تھا لیکن وہ حکومت کی جانب سے جواب کا انتظار کر رہے تھے۔

شیلیندر یادو نے بتایا کہ حکومت کو زبانی طور پر فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن تحریری جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2025 میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔

ایک اداکار دو کردار، پاکستانی سیاستدانوں کی میمز، سب سے دلچسپ کون؟

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی، نے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری کے ساتھ اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔ قومی ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں تین کیٹیگریز کے کھلاڑی شامل ہیں:
بی 1کیٹیگری: ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شہزیب، فخر عباس، محمد آصف، اور محمد سلمان۔
– بی2 کیٹیگری: بابر علی، نعمت اللہ، اور ہارون خان۔
– بی 3کیٹیگری: محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللہ۔
ریزرو کھلاڑیوں میں محمد ایاز، معین اسلم، اور محمد راشد شامل ہیں۔

Related Posts