اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ ا سٹوری‘ پر مغربی بنگال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے، انہوں نے فلم کو ’مسخ شدہ کہانی‘ قرار دیا ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے ناقدین کے الزامات کے بعد فلم پر پابندی لگائی گئی ہے، ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ فلم مسلم مخالف پروپیگینڈا پر بنائی گئی ہے۔
شبانہ اعظمی نے اسلام مخالف فلم کی حمایت کردی
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بنگال میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
انتخابات سے قبل فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز بھارتی انتہا پسندوں کا اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔