بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 18سالہ لڑکی شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 18سالہ لڑکی شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 18سالہ لڑکی شہید

راولپنڈی:بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹرمیں واقع فتح پوراورتاہی گاؤں میں آبادی پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور2 بچیوں، دوخواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے رواں سال سیز فائر کی 1877 خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور144 زخمی ہوچکے ہیں اور آئے روز بھارت کی جانب سے نہتے معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Related Posts