بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم، بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google image
بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم ، بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد

نئی دہلی: بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی جس سے بھارتی آرمی چیف بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔

بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کےعہدے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال رکھنے کے لئے ضوابط میں ترمیم کر دی۔

اب بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے، جنرل بپن راوت اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔ جنرل بپن راوت کی بطور بھارتی آرمی چیف مدت ملازمت 31 دسمبر2019 کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے کانگریس کی خاتون رہنماء پریانکا گاندھی کا گریبا ن پکڑلیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں اس ترمیم کی منظوری دی گئی ہےجس کے بعدچیف آف ڈیفنس تقرری کیلئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 اگست کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب میں خطاب کرتےہوئے اعلان کیا تھا کہ تینوں بھارتی افواج کے لیے ایک نیا عہدہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بنایا جائے گا۔

Related Posts