بھارتی عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، صدر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،سردار مسعود خان
کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،سردار مسعود خان

اسلام آباد:آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریہ نہیں بلکہ ایک نو آبادیاتی فسطائی ریاست ہے جس کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ پورے جنوب ایشیائی خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

بھارت کا جموں وکشمیر پر ناجائز جابرانہ قبضہ اور اس کے حالیہ اقدامات کشمیریوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے اور وہ بھارت کے آخری قابض فوجی کے انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم اور حوصلہ رکھتے ہیں۔

بھارت کے یوم جمہوریہ اور کشمیریوں کی طرف سے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر وویمن یونیورسٹی باغ کے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آج آزاد جموں وکشمیر، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور اُن کے حمایتی بھارت کے یوم جمہوریہ کو اس لئے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت نے انگریزوں سے اپنی آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد مقبوضہ جموں وکشمیر پر حملہ کر کے کشمیریوں سے اُن کی آزادی چھین کر قتل و غارت گری کا جو سلسلہ تہتر سال پہلے شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔

بھارت کے یہ تمام اقدامات اس ریاست کے فسطائی اور نو آبادیاتی ملک ہونے کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی، حق خودارادیت، بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا جمہوری مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہا رہا ہے۔

جو اس کی فسطائیت پسندی اور نو آبادیاتی طاقت ہونے کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی سول سوسائٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کا فی الفور نوٹس لے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حل اور بھارتی حکومت کے ظلم و جبر اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

وویمن یونیورسٹی باغ کو ریاست جموں وکشمیر کا قیمتی علمی اثاثہ قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ جامعہ کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی قیادت میں یہ یونیورسٹی ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

ہمیں امید ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر مستقل کیمپس کی تعمیر، مالی وسائل کے حصول اور معیاری فیکلٹی ہائیر کرنے جیسے اہداف کو جلد حاصل کر کے آزادریاست کی اس پہلی خواتین یونیورسٹی کو ترقی کی نئی راہ پر ڈال دیں گے۔

Related Posts