بھارتی اداکارہ پرائیویٹ ویڈیو لیک کے بعد بھی سینما پر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تامل ٹی وی اداکارہ شروتی نارائن کا ایک مبینہ نجی ویڈیو لیک ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بنیں جس پر کافی ہنگامہ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شروتی نارائن کو اس پورے تنازع کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر دیکھا گیا ہے اور اب یہ اداکارہ جلد ہی ایک فلم میں نظر آئیں گی اور منظر عام پر آنے کا مقصد یہی ہے کہ شروتی نارائن اپنی آنے والی فلم ہمت کی تشہیر کریں۔
فلم کےمتعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہمت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس موقعے پر شروتی نارائن نے نیلی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ شروتی نارائن نے سادگی کے ساتھ ہلکے سے میک اپ اور کانوں میں بڑی بالیاں پہنے ہوئے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
پرائیویٹ ویڈیو کلپ کے حوالے سے بھارتی میڈیا ا کہنا ہے کہ 14 منٹ کی ویڈیو ایک آڈیشن ٹیپ تھی جسے کسی نے سوشل میڈیا پر لیک کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس پر اداکارہ خاموش نہیں رہ سکیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے کاسٹنگ کاؤچ کا راز فاش ہوتا ہے تاہم اداکارہ شروتی نارائن نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو فرضی اور اے آئی سے تیار کردہ مواد پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے اور میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔