بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کورونا میں مبتلا ہوگئیں
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پوجا بھٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماسک پہننے کا مشورہ بھی دیا۔
Three years ago, on this day, Indians following the advice of Modi were driving away coronavirus from the country by banging utensils! pic.twitter.com/lIFDFMTKVF
— Ashok Swain (@ashoswai) March 23, 2023
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوجا بھٹ نے پروفیسر اشوک سوائن کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو ری ٹوئٹ کی، جس میں گلیوں میں کھیلتے ہوئے بچے اور کچھ لوگ برتن بجا کر کورونا کو بھگانے کے کوششیں کررہے ہیں۔
پوجا بھٹ نے اپنے چاہنے والوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، آپ مکمل ویکسی نیشن کے باوجود بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں
پوجا بھٹ نے مزید لکھتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ امید ہے کہ میں جلد واپس آجاؤں گی۔