متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں
متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارت میں متنازعہ شہریت کے قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں جن کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ پوجا بھٹ کھل کر نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے حکمرانوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ملک سے اٹھنے والی آوازیں سن لیں۔ ملک گیر احتجاج میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

خطاب کے دوران اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا کہ بھارت کی خواتین متنازعہ شہریت قانون کے خلاف کھڑی ہو گئی ہیں۔ آوازوں سے سراغ ملتا ہے کہ شاہین باغ، لکھنؤ اور ہر جگہ خواتین آواز اٹھا رہی ہیں۔

اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا کہ آپ نے بھارت ماتا کو دیوی ماننے کے باوجود جلا دیا۔ دراصل آپ نے ہمیں بھارت کے آئین کا نگہبان بنا دیا ہے اور اب ہم یہ نگہبانی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ جب تک آواز واضح طور پر سن نہیں لی جاتی، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ آج پوری دنیا متنازعہ قانون کے خلاف ہیں۔ کیا واشنگٹن پوسٹ، نیو یارک ٹائمز اور یورپی یونین سب جھوٹے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ متنازعہ قانون کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے، حکومت کے نزدیک وہ ملک دشمن ہے۔ آپ نے اپنے آپ کو محبِ وطن کیسے کہا؟میں ایسے ماحول میں پلی بڑھی جہاں سوال کی اجازت دی گئی۔سوال اٹھاتی رہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ متنازعہ قانون کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے، ان کی خاموشی ملک کو مزید نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔ میں چاہتی ہوں اس قانون کے خلاف سب لوگ زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں۔ 

 

 

Related Posts