اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرکے کشمیریوں کوریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے۔
صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ماورائے عدالت قتل، نظربندیاں، جعلی مقابلے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کشمیری عوام کو حراستی تشدد، جبری گمشدگیوں، کشمیری قیادت کو نظر بند کرنے، پیلٹ گنوں کے استعمال اور مکانات کی تباہی کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کے بے مثال عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کشمیری جبر اور ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی بہادرانہ جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے