بھارت نے ہندو یاتریوں کو لیکر جانیوالے پی آئی اے طیارے کو داخلے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال
قومی ایئر لائن کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ہندو یاتریوں کو لے کر جانے والے طیارے کو جے پور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے کپتان نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی (آئی سی اے اے) سے درخواست کی کہ 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کی خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بغداد ائیرپورٹ پر 6 میزائلوں سے حملہ، طیارے کو نقصان

خصوصی پی آئی اے پرواز پاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) کی درخواست پر بھارت کو اڑان بھرنے کو تیار ہوئی جس کا مقصد بھارت میں یاتریوں کو ہندوؤں کے مقدس مقامات کی زیارت کرانا تھا۔

ہفتے کے روز قومی ائیر لائن کی پرواز 160 ہندو یاتریوں کو کراچی سے لاہور کے راستے بھارتی شہر جے پور جانے والی تھی، جس کیلئے ہفتے کی دوپہر کو 12 بجے کا وقت طے کیا گیا تاہم ایسا نہ کیا جاسکا۔

مبینہ طور پر پی آئی اے کو فلائٹ آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گزشتہ ماہ بھی بھارتی حکومت نے پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کو نئی دہلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا تھا۔ 

 

Related Posts