پاکستان بھر میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، حنا ربانی کھر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس دہشت گردی سے بھارت سے زیادہ فائدہ کسی ملک نے نہیں اٹھایا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھانا ضروری ہے، جوہر ٹاؤن واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ لاہور واقعہ کے ملزمان کے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کرینگے، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور واقعہ کے ذمہ دار بھارت کی پناہ میں ہیں اور پاکستان ثبوت کےساتھ دنیا کو بھارتی دہشتگردی سے آگاہ کررہا ہے۔ بھارت ہمسایہ ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے سرگرم ہے، یہ تمام ثبوت سلامتی کونسل کے ساتھ شیئر کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور فیٹف سے بھارت کے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم بھارت کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین سال کے دوران 211 حملے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی سہولت کاری سے ہوئے۔

حناربانی کھرنے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈوزئیر پچھلے ڈوزئیرز سے مختلف ہے، اس میں ناقبل تردید ثبوت موجود ہیں، اس میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو بھارت چھپانا چاہتا ہے، یہ اب تک کا سب سے مضبوط کیس ہے۔

Related Posts