فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ مشہور فرانسیسی گانے کی نقالی نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ مشہور فرانسیسی گانے کی نقالی نکلا
فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ مشہور فرانسیسی گانے کی نقالی نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فلم پٹھان کے گانے کو ریلیز ہوئے صرف دو دن ہوئے ہیں جبکہ یوٹیوب پر اس  گانے کو اب تک 34 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ مشہور فرانسیسی گلوکارہ اور نغمہ نگار جین کے سُپر ہٹ گانے مکیبا کی نقالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر پر فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا دوبارہ مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

ٹوئٹر پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ جیسے ہی میں نے یہ گانا سنا مجھے اس کی موسیقی سن کر ایسا لگا کہ یہ کسی گانے کی کاپی ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مجھے یہ کافی دیر میں سمجھ آیا کہ یہ مشہور فرانسیسی گلوکارہ جین کے گانے مکیبا کی نقل ہے۔

Related Posts