پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔کرپشن کے کیسز کے فیصلے 2 سال میں ہو جائینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئے، شہبازشریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل نہ جانا پڑے، اپوزیشن پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے، ملک خاک ٹھیک کرنا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن نہیں ہوگا،افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں اور انہیں سمجھ آگئی ہے،ایسی نا الائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا کیوں کہ آپ میں دیوار میں پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں مفت میں مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں خطے کی نئی سیاست شامل ہونے والی جو آپ کی سوچ سے بڑی سیاست ہوگی اور وہ عمران خان کریگا،آپ لوگ چوں چوں کا مربعہ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آپ کو سمجھ ہی نہیں، صرف میڈیا میڈیا کرتے ہیں یہ 40 کیمرے آپ کے شکرگزار ہیں اگر آپ بھی نہ بولیں تو انہیں ڈرامے خریدنے پڑیں گے اور کامیڈی اس وقت ڈراموں میں سب سے مہنگی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو کہا کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو، ملک آپ نے خاک ٹھیک کرنا ہے، دونوں پارٹیوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (لندن)کے سربراہ الطاف حسین کو ملک میں واپس نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نام خارج کرنے کے لیے مقررہ وقت میں درخواست ہی نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے شک ہے کہ شہباز شریف راستہ بنا رہے ہیں کہ انتخابات کے دنوں میں نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے، وہ وہی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں جو انہوں نے سعودی عرب سے نواز شریف کو لانے کے لیے اختیار کی تھی۔

شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان پر وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے 5عالمی صحافیوں کو آزاد کشمیر آمد سے روک دیا، فواد چوہدری کی مذمت

انہوں نے کہاکہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغان قوم کے فیصلے افغانستان کے فیصلے وہ جو فیصلہ کریں وہ ہمارے لیے قابل قبول ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے کھولے گئے 680 سینٹرز میں 2 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔

Related Posts