بھارت کا طالبان پالیسیوں پر اعتماد، کابل میں سفارتی عملہ بڑھا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی مودی سرکار نے طالبان حکومت کی خارجہ پالیسی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے سفیر کے سوا اپنا دیگر تمام سفارتی عملہ افغان دار الحکومت کابل میں اپنے سفارتخانے میں تعینات کردیا ہے۔

دوسری طرف افغان دفتر خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے بھارت کی جانب سے کابل میں اپنی سفارتی نمائندگی کی سطح بڑھانے کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔
افغان ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارت خانے کی سیکیورٹی کے ساتھ سفارت کاروں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور تمام امور میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت توقع کرتی ہے کہ سفارتی نمائندگی کی سطح بڑھانے اور سفارت کاروں کی آمد سے بھارت اور افغانستان کے تعلقات میں وسعت آئے گی۔

ترجمان افغان دفتر خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بڑھتے سفارتی تعلقات کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے افغانستان میں ماضی میں شروع کیے گئے منصوبے، جو معرض تعطل میں ہیں، بھی مکمل ہوں گے اور نئے بنیادی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا۔

Related Posts