بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو سے 100 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں اترپردیش، بہار اور اوڈیشا میں ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی عمر 60 یا اس سے زائد بتائی جارہی ہے، بہار کے 15 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے دن کے اوقات میں 60 سال کی عمر کے افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 400 کے قریب افراد زیرعلاج ہیں ، ہسپتالوں میں اموات میں اچانک اضافے اور مریضوں میں بخار، سانس لینے میں دشواری جیسے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیٹ ویو کے نتیجے میں ریاست اترپردیش میں اب تک 54 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع بلیا میں ہوئی ہیں جو لکھنو سے تقریباً 200 میل کے فاصلے پر واقع ہے ، اتوار کے روز ضلع بلیا میں درجہ حراست 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت:

شکیرا کے گانے کو آم فروخت کرنے کیلئے استعمال کرنیوالا پاکستانی نواجوان سوشل میڈیا پر وائرل

یوپی کے وزیر صحت برجیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلیا میں ہونے والے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور وہ ذاتی طور پر وہاں کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ریاست اترپردیش میں ہیٹ ویو سے عوام کی حالت غیر ہوگئی، اس پر طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا اور بھی مشکل بنا دیا ہے، گرمی کے ستائے عوام سراپااحتجاج ہیں ۔

اس سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ مون سون کی بارشوں کے باعث گرمی کی لہر میں کمی آئے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا اور اب وہ 20 جون کے بعد ہوں گی۔

Related Posts