بھارت نے پاکستان سے تمام درآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India imposes ban on all imports from Pakistan
Tribune India

بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی درآمدات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ بھارتی ادارہ برائے بین الاقوامی تجارت (ڈی جی ایف ٹی) نے جاری کردہ ایک باضابطہ اعلامیے کے ذریعے کیا جس کے مطابق پاکستان سے یا پاکستان کے راستے آنے والی تمام اشیاء کی تجارت ممنوع قرار دی گئی ہے۔

بھارت کی خارجہ تجارتی پالیسی 2023 میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ “پاکستان میں تیار یا برآمد کی گئی تمام اشیاء کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد یا منتقلی فوری طور پر تا حکمِ ثانی ممنوع قرار دی جاتی ہے۔”

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے تحت عائد کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس فیصلے سے مستثنیٰ کوئی بھی معاملہ صرف حکومتِ بھارت کی پیشگی اجازت سے ممکن ہوگا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوچکا ہے اور مستقبل میں اس پابندی کے خاتمے یا نرمی کا انحصار حکومتی پالیسی پر ہوگا۔

Related Posts