جامعہ مخزن العلوم میں جشن آزادی کی تقریب، ملی نغموں اور قومی پرچموں کی بہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان صرف مقامی مسلمانوں کا ہی نہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا محور اور مرکز ہے، ہمیں اپنے آزاد اور خود مختار وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قدر اور اس کی ترقی، امن و استحکام کیلئے اپنے اپنے دائروں میں ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار علمائے کرام، دینی اسکالرز، صحافی حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کراچی کی قدیم دینی جامعہ، جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم نارتھ ناظم آباد میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، شہر شہر سبز ہلالی پرچموں کی بہار میں یومِ آزادی کا جشن

انجو کی پاکستان کے جشن آزادی میں شرکت، سیما نے انڈیا میں ترنگا لہرا دیا

افغانستان میں مبینہ ڈرون حملے میں پاکستان کو مطلوب کئی سرکردہ دہشت گرد ہلاک

تقریب سے رئیس الجامعہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود، معروف اسکالر مفتی فضل سبحان، قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا ڈاکٹر اسحاق عالم، مولانا مفتی رشید احمد خورشید، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری اکبر مالکی اور مختلف معروف سوشل ایکٹوسٹس نے خطاب اور شرکت کی۔

تقریب میں جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کے شعبہ حفاظ ایجوکیشن کے طلبہ کے گروپ نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کی اور شرکا اور حاضرین سے داد و تحسین وصول کی۔ تقریب میں معروف ننھے مقرر شریم نے تحریک آزادی کے حوالے سے پرجوش تقریر کرکے حاضرین کے جذبات گرما دیے۔

مقررین نے کہا کہ یہ ایک عادت بن گئی ہے کہ ہر کوئی چن چن کر وطن عزیز کے متعلق منفی باتوں کے ذریعے مایوسیاں پھیلانے میں مصروف ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے اور آزادی کی نعمت کی انتہائی بے قدری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آزادی کی عظیم نعمت کی قدر انہیں معلوم ہے جو دنیا میں آج بھی آزاد وطن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسیاں پھیلانے کے بجائے ہمیں اپنے اپنے دائرے میں حتی الوسع وطن کی خدمت کرنی چاہئے۔ یہ ملک جیسا بھی ہے ہمارا گھر ہے، اسے کوئی باہر سے آکر ٹھیک نہیں کرے گا، ہمارے بزرگوں نے جانگسل جدوجہد کرکے ہمیں آزاد وطن دیا، اس کو ترقی و استحکام کی منزل سے ہم کنار کرنا اب ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف ملک کی بہتری کیلئے اور ایک حد میں رہتے ہوئے ہونا چاہئے، آپس میں دشمنیاں پال کر ہم اپنا گھر اپنا ہاتھوں سے ہی خراب کر رہے ہیں اور دشمن کا کام آسان کر رہے ہیں۔ 

تقریب “وطن کے سائباں بنیں ہم” کے عنوان سے منعقد ہوئی، پروگرام کی میزبانی کے فرائض معروف سوشل ایکٹوسٹ اور پریزنٹر سلیم احمد عثمانی اور عامر احمد عثمانی نے انجام دیے۔

Related Posts