اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ
اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹیٹ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے،تنخواہوں میں اضافے کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کے بغیرپینشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے30 فیصداضافہ کردیا گیا، اسٹیٹ بنک کے پینشن والے آفیسر گریڈ1سے8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک آفیسرگریڈ2 کی تنخواہ میں 30فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 3,4اور5کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ6 کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی، بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسرگریڈ7اور8کی تنخواہ میں 15فیصد اضافہ کیا۔

Related Posts