ڈیلٹا ویرئینٹ کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیلٹا ویرئینٹ کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا
ڈیلٹا ویرئینٹ کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈیلٹا ویرئینٹ کے کیسز میں اضافے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے حفاظتی اقدامات کے تحت ایس او پیز جاری کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر اقتدار میں ہفتہ اور اتوار سے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ ایس او پیز کے تحت تمام شاپنگ سینٹرز ، مزارات، سینما گھروں، جم اور ان ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا، 8 اگست سے انڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 افراد ایس او پیز کے ساتھ شرکت کر سکیں گے۔

ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندیوں کا اطلاق پورے اسلام آباد میں ہوگا۔ مارکیٹوں کے اوقات کار رات دس بجے کی بجائے رات 8 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔ ہفتے میں دو دن چھٹی ہو گی۔ ہفتہ اتوار کو تمام کمر شل سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 7 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل ہے۔

اسلام آباد کے تاجر طبقے نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر جگہ جانے کے لیے ویکسین لگانے کو مشروط کردیا ہے۔ ہم نے ویکسین بھی کرا لی ہے مگر اس کے باوجود بھی لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ ہفتے میں دو دن کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ہمارے کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم جو اسٹاف رکھا تھا اس میں بھی کمی کردی ہے۔ جہاں 10 ملازمین کام کرتے تھے اب 2 لڑکوں سے کام چلایا جارہا ہے۔ ویکسین کا ڈرامہ علیحدہ سے رچایا گیا ہے۔ ویکسین لگا کر ہم پر تجربات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم جس جگہ جاتے ہیں سب سے پہلے ویکسین سرٹیفکیٹ کا پوچھا جاتا ہے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیئے جاتے ہیں، حکومتیں تعاون کرتی ہیں، کورونا وبا کے دوران حکومت نے ہماری کسی قسم کی کوئی بھی ہماری مالی مدد نہیں کی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ مالی تعاون کرے تاکہ ہم کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران معمولات زندگی کو چلا سکیں، جب کہ شہر اقتدار میں نادرا آفس۔ ٹریفک آفس۔ اسپتال۔ پاسپورٹ آفس دیگر حکومتی اداروں میں ویکسین سرٹیفکیٹ دیکھنے پر ہی شہریوں کو انٹری مل رہی ہے، ورنہ کسی بھی محکمے میں انٹری کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے شہریوں کے نادرا کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی عارضی طور پر بند کیے جائیں گے ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس دوبارہ بحال کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انتونیو گوتریس کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دے دیا، پاکستان کاخیرمقدم

Related Posts