مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir women
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورآبروریزی کے واقعات کی اصل تعداد منظر عام پر آنے والے واقعات کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق برطانوی آن لائن اخبار ’’دی انڈیپنڈنٹ‘‘ نے اپنے ایک مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے حوصلوں کو توڑنے کیلئے خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

مضمون میں مقبوضہ کشمیر کے ایک صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوجی دن یا رات کے کسی بھی وقت گھروں میں داخل ہو کر خواتین خاص طور پر بیٹیوں اور بہنوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں اور سرینگر اور دیگر قصبوں میں ایساکرنا قابض فوجیوں کا معمول بن چکا ہے ۔مضمون میں کہا گیا کہ سرد موسم میں جب فوجی شراب کے نشے میں دھت ہوتے ہیں اس طرح کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجی محاصرہ اورپابندیاں مسلسل 124ویں روز بھی جاری ، غیریقینی صورتحال برقراررہیں

مضمون میں کشمیری صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیر میں بہت ساری خواتین گھروں سے باہر آتے وقت اپنا حلیہ تبدیل کر کے بوڑھی اور بدصورت نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ بھارتی فوجیوں کی نظروں سے بچ سکیں لیکن اسکے باوجود وہ بچ نہیں پاتیں اور بعض اوقات عمر رسیدہ خواتین کو بھی بے حرمتی کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔

مضمون میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے بھارتی فو ج کے خلاف کشمیریوں کے غم وغصے میں اضافہ ہو رہا ہے اور جب بھی انہیں موقع ملے گا وہ قابض فورسز کے بدترین جرائم کا بدلہ لیں گے۔

Related Posts