سعودی عرب نے حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آگاہی کٹ جاری کر دی ہے۔
سعودی وزارتِ صحت کی جاری کردہ آگاہی کٹ کا مقصد ضیوف الرحمن کو حج کے دوران اپنی صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہمی ہے۔
کٹ میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، انڈونیشیئن، مالے اور ترکی زبانوں میں مواد موجود ہے۔
وزارت نے دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حالات سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار اپنی اصل پیکیجنگ میں رکھیں۔
کٹ میں ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور قابلِ طباعت مواد شامل ہیں۔ حجاج کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آبائی ممالک کے لحاظ سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ-19، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوائیں۔
کٹ کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
https://www.moh.gov.sa/HealthAwareness/Pilgrims_Health/Pages/Hajj.aspx