اسلام آباد:ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عوام کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی گاڑی ٹرانسفر اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کرنے کے حوالے سے سہولیات سینٹرکا افتتاح کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ اس سہولت سینٹر کے باہر بڑی سکرین آویزاں کردی گئی ہے تاکہ عوام آگاہی حاصل کر سکیں،گاڑی کی رجسٹریشن ٹوکن ٹیکس ٹرانسفر کے حوالے سے معلومات سکرین پر ڈسپلے ہو رہی ہوتیں ہیں۔
اب اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے ایکسائز کے حوالے سے تمام تر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ہم نے تمام سسٹم کو ان لائن کر دیا ہے اور کیو میٹک سسٹم بھی کر دیا ہے۔
درخواست گزار کو ٹوکن لینے کے بعد ٹوکن نمبر کال کیا جاتا ہے ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری طور کام نمٹا دیا جاتا ہے جبکہ ہم نے گزشتہ ادوار میں چوری کی گاڑیاں ریکور کرکے متعلقہ اضلاع کے آئی جیز کی دی ہیں۔
مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز نے کامیاب ریفارمز کے باعث ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی، ڈائریکٹر ایکسائز