معروف ٹک ٹاکر انمول نور کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹک ٹاکر انمول نور کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی

مشہورومعروف ٹک ٹاکر انمول نور کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انمول پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر انمول نور کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص نور کے سینے سے ہیروئن کا نشہ کرتا نظر آتا ہے جسے روکنے کی بجائے انمول مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے معروف ٹک ٹاکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انمول نور جیسے لوگ معاشرے میں بے حیائی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہیروئن کے استعمال پر ایکشن لیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا ہے کہ انمول نور نے ہیروئن جیسے نشے کو جائز اور درست قرار دینے کی کوشش کی جس پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تاہم انمول نور نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں ایمن زمان نامی ٹک ٹاک اسٹار کی نازیبا اور بولڈ ویڈیو ان کے منگیتر مجتبیٰ لاکھانی کے ہمراہ لیک ہوگئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاشرے میں فحاشی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاشر وجاہت کے ساتھ ایک بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر مشہور فلمی ہدایت کار وجاہت رؤوف کے بیٹوں کے ہمراہ نظر آئیں۔ وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو عاشر کے سینے پر سر رکھے ان کا گانا کیوں گنگناتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت کے ساتھ بولڈ ویڈیو وائرل، مداحوں کا سخت ردِ عمل

Related Posts