سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور فرانس میں بھی آج پیر کو عید منائی جا ئے گی، طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید منانے پر کمیونٹی کے لوگ بہت زیادہ خوش ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ امریکا اور کینیڈا میں مقیم مسلمانوں نے ایک ہی دن پیر 2 مئی کو عید منانے کا اعلان کیا جبکہ مسلم کلینڈر پر عمل کرنے والی تنظیمیں پہلے ہی 2 مئی کو عیدمنانے کا اعلان کرچکی ہیں۔
دوسری جانب چاند رات پر ملک کے بیشتر بازاروں میں خواتین کا بہت زیادہ رش رہا، خواتین کی ایک بڑی تعداد کی چوڑیوں اور مہندی میں دلچسپی نظر آئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق خاتون اول کی دوست بشری بی بی کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب