پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt is responsible for all crises in the country, Murtaza Wahab

کراچی:ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کے بیانات میں تضادات ہیں، آپ اپنے ایم این ایز کے بارے میں پیسوں کا کہتے ہیں، آٹے، سبزیوں، چینی اور کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج میں تمام خواتین کو ویمن ڈے کی مبارکباد پیش کروں گا۔

عظیم خواتین کی انتھک محنت سے عظیم معاشرے کا قیام جاری ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے اپنی گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو پیروں پر کھڑا کیا۔

کیا معیشت کی بہتری سے مہنگائی میں 8.7 فیصد اضافہ ہوتا، دالیں، گھی، پیٹرول، کپڑے سب میں مہنگائی ہے، خان صاحب چینی پر 80 روپے کا نوٹس لیا اب قیمت 110 روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بنیادی ذمہ داری جس کا وعدہ کیا وہ مہنگائی کا خاتمہ ہے، آپ نے مہنگائی ختم نہیں کی مگر غریب ختم کیے جارہے ہیں، کیسی معیشت ہے جو ترقی کر رہی ہے مگر مہنگائی قابو میں نہیں آرہی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خان صاحب جو امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، رزاق داد نے کہا کہ ایکسپورٹ میں 4 فیصد کمی ہے۔ان کا سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلم ابڑو نے ضمیر کے مطابق کوئی رائے استعمال کی تو کارروائی نہیں ہوتی۔

ان کے لوگوں نے صدرالدین سے دھوکہ کیا، ان کیخلاف کیا کارروائی کریں گے، انہوں نے حفیظ شیخ کے ساتھ دھوکا کیا ہے، وفاقی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مرغی 5 سو روپے کلو ہوگئی، وہاں تو عمران خان خود بیٹھے ہیں، اگر کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو سبزیاں اور فروٹ بھی مہنگے ملیں گے، ان کی نا اہلی کی وجہ سے کپاس بھی بیرون ملک سے منگوائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کردیں تو مہنگائی کم ہوجائے گی، پی ٹی آئی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے والوں کی جماعت ہے، ان کے تمام اراکین ن لیگ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے ہیں، ان لوگوں نے خود اپنی وابستگیاں تبدیل کرنے والوں کوجمع کیا۔

Related Posts